کاکول میں تربیت حاصل کرنے والے قومی کرکٹرز کو آرمی چیف نے افطار کی دعوت دی۔ | New News
”
لاہور – کاکول کیمپ میں تربیت حاصل کرنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے افطار کی دعوت دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ 7 اپریل کو کاکول کیمپ میں اختتام پذیر ہوگی۔
کھلاڑی 7 اپریل کی سہ پہر ایبٹ آباد سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوں گے جہاں وہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ افطار کریں گے۔
بعد ازاں 7 اپریل کی رات کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو واپس پہنچ جائیں گے۔
کرکٹرز اس سے قبل کاکول میں پاکستان ملٹری اکیڈمی میں جسمانی تربیت کے معیار کو سراہ چکے ہیں۔
یہ تربیتی کیمپ پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول ایبٹ آباد میں لگایا گیا تھا۔
تربیتی کیمپ میں انسٹرکٹرز کی جانب سے کھلاڑیوں کو مختلف قسم کی فزیکل فٹنس ایکسرسائز کروائی جارہی ہیں اور ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کے نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔
کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے پاکستان ملٹری اکیڈمی میں تربیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے ماحول کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اکیڈمی میں تربیت سے انہیں مستقبل میں فائدہ ہوگا۔
اسٹاف ٹرینر نے کہا کہ فزیکل ٹریننگ کیمپ میں تمام بڑے کھلاڑی موجود ہیں اور ٹریننگ کا مقصد کھلاڑیوں میں برداشت اور لچک کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔
“