November 18, 2024
# Tags

نیو دادو شوگر ملز:ایک تعارف

سندھ کےضلع دادومیں واقع نیودادوشوگرملزجولائی2008میں اومنی گروپ آف کمپنیزمیں شامل ہوئی۔اومنی گروپ نےاپنی دن رات محنت سےشوگرملزکوجدیدترین سہولیات فراہم کرکےاسےترقی کی جانب رواں دواں کیا۔اومنی گروپ میں شمولیت سےنہ صرف دادو شوگرملزبلکہ علاقےکےمقامی افرادکوبھی فائدہ پہنچایا۔

اومنی گروپ کانیودادوشوگرملزکی خریداری کافیصلہ نہ صرف شوگرمل بلکہ علاقےکی ترقی کےلیےایک اہم موڑثابت ہوا۔نیودادوشوگرملزمیں سرمایہ کاری کی گئی جس سے روزگارکےنئےمواقع پیداہوئے۔نیودادوشوگرملزفرانس سےدرآمدکیےگئےجدیدآلات کےساتھ پانچ ہزارٹن روزانہ کرشنگ کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کسی بھی علاقےمیں شوگرملزکی موجودگی علاقےکی ترقی اورخوشحالی میں اہم کردار اداکرتی ہے۔نیودادوشوگرملزنےمقامی افرادمیں روزگارکی فراہمی یقینی بنائی۔علاقےمیں انفراسٹرکچرکی بہتری کےساتھ ساتھ تعلیم اورصحت جیسی بنیادی سہولیات پربھی توجہ دی۔ نیودادوشوگرملزمعاشی ترقی کی ایک بہترین مثال جانی جاتی ہے۔

روزگار کے مواقع

علاقےکی ترقی اورخوشحالی میں نیودادوشوگرملزکاروزگارکی فراہمی میں نمایاں کرار ہے۔شوگرملز600 سےزائدملازمین کی افرادی قوت کےساتھ  ایک بڑی شوگرملزسمجھی جاتی ہے۔نیودادوشوگرملزہنرمند تکنیکی ماہرین سےلےکرانتظامی عملےتک ہرشعبےمیں روزگارکےبہترین مواقع فراہم کرتی ہے۔غربت کےخاتمےاورسماجی اقتصادی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے۔

زرعی شعبےکوفروغ دینا

نیودادوشوگرملزکازرعی شعبےخاص طورپرگنےکی کاشت کاری پربہت زیادہ اثرہے۔مل کےلیےگنےکی مانگ مقامی کسانوں کوکاشت میں اضافےکی ترغیب دیتی ہے۔جس سے زیادہ پیداواراوربہترآمدنی ہوتی ہے۔شوگرمل پائیدارطریقوں سےکسانوں کےساتھ مل کر قیمتوں اورسپلائی چین کے موثر انتظام کو یقینی بناتی ہے۔

جدید ٹیکنالوجی

نیودادوشوگرملزکی کامیابی نہ صرف اس کی جدیدٹیکنالوجی ہے بلکہ اسکی افرادی قوت بھی ہے۔مل اپنےملازمین کی فلاح وبہبود اورترقی کواہمیت دہتی ہے۔پیشہ ورانہ ٹیم ورک کےکلچرکوفروغ دیتی ہے۔تربیتی پروگرام منعقدکیےجاتےہیں تاکہ ملازمین اس سےفائدہ اٹھاسکیں۔اپنےبہترین اقدامات سےمل افرادی قوت کی مہارتوں اورصلاحیتوں کو بڑھانے،طویل مدتی پائیداری میں سرمایہ کاری کرتی ہے۔

نیودادوشوگرملزضلع دادوسندھ میں معاشی بحالی کی ایک مثال کے طورپر کام کررہی ہے۔روزگارکےمواقع،زرعی شعبےکافروغ،مقامی کاروباروں کی سپورٹ اورمختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکےمل مقامی اقتصادی ترقی کاسنگ بنیاد بن گئی ہے۔نیودادوشوگر ملزمعاشرےکی خوشحالی اورخطے کی پائیدارترقی میں اپنابھرپورحصہ ڈالنےکےلیے پرعزم ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *