September 19, 2024
# Tags

اومنی پرائیویٹ لمیٹڈ: ایک مثال

اومنی پرائیویٹ لمیٹڈ

شکارپوررائس ملزکےنام سےجانی جانےوالی اومنی پرائیویٹ لمیٹڈپاکستان کی سب سےبڑی اورجدیدترین رائس ملزمیں شمارکی جاتی ہے۔سندھ میں واقع ضلع شکارپورکوچاول کی فصلوں کاحب کہاجاتا ہے۔لاڑکانہ اورجیکب آبادبھی پاکستان میں چاول کی پیداوارکےلیےبہت مشہورہیں۔یہاں سےاگنےوالاچاول دنیابھرمیں ایکسپورٹ کیاجاتا ہے۔ اومنی پرائیویٹ لمیٹڈچاول کی پیداوارکےلیےنہ صرف انڈسٹری بلکہ ملک کی معیشت میں اہم کراداراداکررہی ہے۔

مل کو1995میں نجکاری کمیشن سےحاصل کیاگیاجسےجون2000میں اومنی گروپ نے خریدا۔بانی وچیئرمین خواجہ انورمجیدکی قیادت اوردن رات محنت سےاومنی پرائیوٹ لمیٹڈ ایک مضبوط نام بن  کرسامنےآئی۔اومنی گروپ کےچیف ایگزیکٹوآفیسرخواجہ عبدالغنی مجید،ڈائریکٹرخواجہ مصطفیٰ مجید،خواجہ علی کمال مجید،خواجہ نمرمجیداورگروپ چیف آپریٹنگ آفیسرخواجہ سلمان یونس کی سربراہی اور ٹیم ورک سے اومنی پرائیوٹ لمیٹڈنے رائس انڈسٹری میں مثالی کرداراداکررہی ہے۔

جدید ترین ٹیکنالوجی

جدیدترین ٹیکنالوجی کااستعمال اومنی پرائیوٹ لمیٹڈکودیگرملزسےمنفردبناتاہے۔جاپان، امریکا، آسٹریلیا،اٹلی اورکینیڈا سے حاصل کردہ عالمی معیار کی جدید مشینری اور کنٹرول سسٹم ملز میں نصب ہے جوبھوسی،پالش،پراسیسنگ یونٹ کےساتھ باسمتی اور درمیانے دانےکےچاول کی دونوں اقسام کو سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔جس سے مقامی اور  عالمی منڈیوں کےلیے اعلیٰ معیار کی مصنوعات یقینی بنائی جاتی ہے۔

اومنی پرائیوٹ لمیٹڈ میں اعلیٰ درجے کی اسٹوریج کی صلاحیت کمپنی کو دیگر ملز سے منفرد بناتی ہے۔کمپنی میں میں نمی اوردرجہ حرارت پرقابو پانے والے امریکی “بفر” اور “کینیڈی” سائلوزموجود ہیں جس میں 20,400 میٹرک ٹن دھان ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔سندھ اوربلوچستان میں تقریبا750 یونٹس میں سےزیادہ تر کی گنجائش2میٹرک ٹن سے زیادہ نہیں جبکہ اومنی پرائیویٹ لمیٹڈمیں18میٹرک ٹن فی گھنٹہ کی پروسیسنگ کی صلاحیت موجود ہےجوانڈسٹری میں سب سے زیادہ اسٹوریج کی صلاحیت کو واضح کرتی ہے۔

معاشی اثرات

صنعتیں کسی بھی علاقے کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔اومنی پرائیویٹ لمیٹڈکا مقامی معیشت پر گہرا اثر ہے۔کمپنی علاقے کے لوگوں کو روزگار فراہم کرنےکےساتھ ساتھ چاول کی پیداواروالےاضلاع میں کسانوں کےکھانےپینے اوردیگر ضروریات کابھی خیال کرتی ہے۔اومنی پرائیوٹ لمیٹڈ اپنی پراڈکٹ جس میں باستمی سفید چاول،باسمتی براؤن چاول،اری سفید چاول،پیرابوئلڈ رائس شامل ہیں،ان کو برآمد کرکے مقامی کےساتھ ملکی معیشت میں بھی اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔

بہترین معیار

اومنی پرائیویٹ لمیٹڈ نےآغازسے ہی اپنےمعیاراورکوالٹی کوبرقراررکھا۔اپنی بہترین کوالٹی اوراعلیٰ معیارکی پراڈکٹ سےاومنی پرائیویٹ لمیٹڈکوانڈسٹری میں ایک مقام حاصل ہے۔کمپنی کی اعلیٰ کوالٹی کےچاول کی پیداواراسےمقامی اورعالمی منڈیوں میں ایک ترجیحی سپلائرکےطورپررکھتی ہے۔خواجہ عبدالغنی مجیداوران کی ٹیم کی قیادت میں اس بات کویقینی بنایاجاتا ہےکہ کمپنی جدیدٹیکنالوجی اوراپنےمعیارکی بدولت انڈسٹری میں سب سے آگے اور نمایاں رہے۔

اومنی پرائیویٹ لمیٹڈ اومنی گروپ کی بہترین اورمتحرک قیادت میں پاکستان کی چاول کی صنعت میں ایک اہم کھلاڑی کے طور پرنمایاں ہے۔خواجہ انورمجید،خواجہ عبدالغنی مجید، خواجہ مصطفیٰ مجید،خواجہ علی کمال مجید،خواجہ نمرمجید اورخواجہ سلمان یونس کی مشترکہ کاوشوں نے آج کمپنی کوچاول کی صنعت میں نئی بلندیوں تک پہنچایا۔جس سے نہ صرف علاقائی بلکہ خطےمیں اقتصادی ترقی اوراستحکام کوفروغ ملا۔اعلیٰ کوالٹی،عالمی معیار،جدید ٹیکنالوجی اوربہترین پالیسیوں کی بدولت اومنی پرائیویٹ لمیٹڈمستقبل میں بھی مقامی اورملکی معیشت میں اپنا حصہ ڈالنے کےلیے پرعزم ہے۔

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *