November 21, 2024
# Tags

ریلوے ملازمین کی سزاؤں اور جرمانے میں معافی کا اعلان | New News


لاہور: چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ریلوے نے معمولی غلطیوں پر ملازمین پر عائد سزائیں اور جرمانے معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے ریلوے اولڈ ڈیزل شیڈ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے معافی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کا ماہانہ ریونیو 10 سے 12 ارب تک لے جایا جائے گا جبکہ ٹرینوں کی ریگولرٹی 95 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے تمام ملازمین کو ان کی تنخواہیں بروقت مل رہی ہیں اور ملازمین کے دیگر واجبات بھی بہت جلد ادا کر دیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبے شجر کاری کے مقررہ اہداف حاصل کرنے میں ناکام

عامر علی بلوچ نے کہا کہ ریلوے رہائش گاہوں کی مرمت کے لیے ایک جامع منصوبہ تیار کر رہا ہے اور تمام ملازمین کی تمام نارمل سزائیں معاف کر دی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وہ مزدوروں کے تعاون سے ریلوے کو ایک ٹیم کی طرح چلا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سی ای او ریلوے کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق ایمنسٹی ان ملازمین پر لاگو نہیں ہو گی جو حادثات اور مالی غبن کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *