بلومبرگ نے پاکستان کی شرح نمو دوگنی ہونے کی پیش گوئی کردی | New News
”
عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلومبرگ نے اگلے سال پاکستان کی شرح نمو میں دو گنا اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔
معاشی استحکام کے آثار کی تصدیق ورلڈ بینک اور بلومبرگ نے اپنی رپورٹس میں کی ہے۔ ورلڈ بینک اور بلومبرگ کی رپورٹس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان کی شرح نمو بڑھے گی اور معیشت ترقی دکھانا شروع کر دے گی۔ ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوگیا۔
موجودہ مالی سال کے مقابلے میں اگلے مالی سال میں شرح نمو دوگنی اور بتدریج بڑھے گی۔ بلومبرگ نے عالمی بینک کی رپورٹ پر تجزیاتی رپورٹ پیش کی ہے جس میں آئندہ مالی سال مہنگائی کی شرح میں 11 فیصد کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ آئی ایم ایف کا نیا بیل آؤٹ پروگرام معاشی ترقی کی شرح کو مزید تیز اور مستحکم کرے گا۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح گزشتہ 22 ماہ میں پہلی بار 20.7 فیصد کی کم ترین شرح پر آگئی ہے۔ پاکستان کو 24 ارب ڈالر کی بیرونی مالی امداد درکار ہوگی۔
جولائی تا مارچ: امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی کرنسی کی قدر میں 3 فیصد اضافہ
واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں ملک کو معاشی ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے سخت فیصلے کیے تھے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی مخلوط حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ پروگرام کو بحال کیا اور اسٹینڈ بائی انتظام نے معاشی استحکام کی راہ ہموار کی۔
“