پاکستانی عوام متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات | New News
”
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے وزیر اطلاعات عطا تار سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بشام میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کثیر الجہتی تعاون پر مبنی تعلقات استوار ہو رہے ہیں۔ ایمریٹس ایئرلائن کی پہلی پرواز کو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے پائلٹ نے اڑایا۔
متحدہ عرب امارات اور پاکستان میں عید الفطر کی تاریخ کی پیشن گوئی
وفاقی وزیر نے کہا کہ شیخ زید کے پاکستان کی قیادت اور عوام کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ ایف بی آر تجارتی اور کاروباری روابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ٹیکس اصلاحات لا رہا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے ملاقات کے دوران کہا کہ وہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
“