ڈالر قدرے سستا، سٹاک مارکیٹ میں 67 ہزار کی حد بحال | New News
”
ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر میں مزید بہتری، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے مثبت آغاز سے 67 ہزار کی حد بحال ہوگئی۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید 4 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 80 پیسے پر آگئی۔
منگل کو کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوئی۔
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 3.69 ملین ڈالر کا اضافہ
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی گئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 294 پوائنٹس کے اضافے سے 67 ہزار 181 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
“