September 20, 2024
# Tags

ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط، پی ٹی آئی کا تحقیقات کا مطالبہ | New News


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے معاملے کی فوری تحقیقات اور فل کورٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہلک اور زہریلے مواد پر مشتمل خطوط کا واضح مقصد ہائی کورٹ کے ججز کو ڈرانا اور سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجے گئے خط سے دستبردار ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان خطوط کی ترسیل کے بعد عدلیہ میں مداخلت کے معاملے پر فیصلہ کن تحقیقات اور کارروائی کی ضرورت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سیکریٹریٹ میں 2021 سے 2023 تک کروڑوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں بے نقاب

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ خط لکھنے والوں اور ان کے اہل خانہ کی حفاظت کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ مداخلت اور غنڈہ گردی کے موثر تدارک اور عدلیہ کو اس قسم کے خطرات سے بچانے کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان معاملے کو بلا تاخیر فل کورٹ کے سپرد کریں اور کھلی کارروائی کے ذریعے اسے منطقی انجام تک پہنچائیں۔



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *