چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ جو بائیڈن کی فون کال | New News
”
امریکی صدر جو بائیڈن نے چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں صدور نے اقتصادی تعلقات، یوکرین اور سائبر سیکیورٹی خدشات پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو باہمی احترام اور یکساں تعاون ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ تائیوان کا مسئلہ ایک سرخ لکیر ہے جسے امریکہ چین تعلقات میں عبور نہیں کرنا چاہیے۔
پاکستان اور چین کو تمام شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا ہوگا، چینی صدر شی جن پنگ
چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر نے کہا کہ امریکا نے چینی ٹیکنالوجی کی ترقی روک دی تو چین خاموش نہیں بیٹھے گا۔
دونوں صدور نے انسداد منشیات، مصنوعی ذہانت اور موسمیاتی تبدیلی پر تعاون پر اتفاق کیا۔
“