September 20, 2024
# Tags

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاؤڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول | New News


اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاؤڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں جس پر پولیس نے ماہرین کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کو مبینہ مشکوک خط موصول ہوئے ہیں، اسلام آباد پولیس کی ماہرین کی ٹیم تحقیقات کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے اندر پاؤڈر موجود تھا، پولیس ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔

سائفر اپیلوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے اہم ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ میں خطوط موصول ہوئے ہیں، بنیادی طور پر ہائیکورٹ کو دھمکیاں دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مشتبہ خطوط ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز نے چند روز قبل سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط میں عدالتی معاملات میں مداخلت کا معاملہ اٹھایا تھا اور سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا تھا۔ اس معاملے کا نوٹس



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *