غیر قانونی لوگوں کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے، علی امین گنڈا پور | New News
”
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی ہونے کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بعض نشستوں پر منتخب ارکان نے غیر قانونی طور پر الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست کی، الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر 25 ارکان کو نشستیں دیں۔
محسن نقوی کی علی امین گنڈا پورہ سے ملاقات، دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
انہوں نے کہا کہ ملک میں بار بار آئین توڑا جا رہا ہے، مخصوص نشستیں غیر آئینی طور پر دی گئیں، ہماری سیٹیں کسی اور کو کیسے دی جا سکتی ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ایک دن پورا نظام بے نقاب ہو جائے گا، ہم لڑیں گے، ہمارا انتخابی نشان چھین لیا گیا، خیبرپختونخوا میں غیر قانونی لوگوں کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے، آئین کا تحفظ صرف حکمرانوں کا نہیں، یہ ہر شہری کا فرض ہے۔ .
“