September 20, 2024
# Tags

نواز کی جگہ شہباز نے لے لی، (ن) لیگ سے نکلنے کی پیش گوئی پوری ہوگئی، شیخ رشید | New News


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے پہلے کہا تھا کہ نواز شریف کی نہیں شہباز شریف کی سیاست چلے گی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ ن سے شا نکلے گی اور شہباز شریف کی سیاست جاری رہے گی۔ یہ پیشین گوئی پوری ہو گئی اور نواز شریف کی سیاست شہباز شریف نے لے لی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہماری خاموشی رنگ لائے گی، ہم چاہتے ہیں غریبوں کی چولھا جلے۔ پاکستان آگے بڑھے، غریبوں کا حال برا ہے، 27 رمضان المبارک کو مقتدر حلقے غریب عوام کے لیے معافی کا اعلان کریں۔

9 مئی کے مقدمات، شیخ رشید، زرتاج گل سمیت 59 ملزمان نے چالان کی نقول فراہم کر دیں، آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ہمیں 9 مئی کے 3 کیسز کی کاپیاں فراہم کی گئی ہیں، ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 کیسز چل رہے ہیں۔ اے ٹی سی راولپنڈی میں 11 مقدمات ہیں، آئندہ سماعت پر پیش ہوں گے۔

قبل ازیں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل سمیت 59 ملزمان کو چالان کی نقول فراہم کیں۔



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *