پشاور بی آر ٹی اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد | New News
”
پشاور بی آر ٹی اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے، ڈی جی نیب کے فیصلے کی توثیق کردی گئی۔
پشاور کی احتساب عدالت نے بی آر ٹی کنٹریکٹرز کے دو کمرشل پلاٹ بھی سیل کر دیئے۔ نیب کے وکیل نے سماعت کے دوران کہا کہ نیب بی آر ٹی اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے۔
ڈی جی نیب نے 75 بنک اکاؤنٹس منجمد کرنے اور دو رہائشی پلاٹس سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور، بی آر ٹی منصوبہ مالی خسارے کا شکار
ٹھیکیدار کے وکیل نے کہا کہ نیب کے پاس ٹھیکیداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا اختیار نہیں، اثاثے منجمد کرنا غیر قانونی ہے۔
نیب کے وکیل نے جواب دیا کہ ڈی جی نیب کے پاس ڈی جی نیب کے احکامات کی تصدیق کا اختیار ہے۔
عدالت نے نیب اکاؤنٹس منجمد کرنے سے متعلق نیب کی درخواست منظور کرلی۔
“