پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، ڈالر سستا ہوگیا۔ | New News
”
پاکستان میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہوئی ہے جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی طرح تیزی دیکھی جارہی ہے۔
انٹربینک ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 23 پیسے سستا ہو گیا، فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھی جارہی ہے، 100 انڈیکس میں 77 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
کاروبار کے دوران انڈیکس 67 ہزار 220 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا، گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 594 پوائنٹس کے اضافے سے 67142 کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخ کی بلند ترین سطح 67094 تھی۔
“