September 20, 2024
# Tags

پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کو پاسپورٹ کے اجراء کے لیے پالیسی تیار کر لی گئی ہے۔ | New News


بیرون ملک مقیم پاکستانی عازمین حج کے لیے پاسپورٹ کے اجراء کے لیے پالیسی تیار کر لی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور کی کوششوں سے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ کے اجراء اور تجدید کے عمل میں آسانی ہوگی۔ پاسپورٹ کا اجراء جلد شروع ہو جائے گا اور نئی پالیسی کے تحت دوہری شہریت والے عازمین کی کلیئرنس 7 دن کے اندر کرانا ہو گی۔

چینی سمیت تمام غیر ملکیوں کو بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنے کی ہدایت

7 دنوں کے اندر کلیئرنس نہ ہونے کی صورت میں خودکار کلیئرنس پر غور کیا جائے گا اور اس کلیئرنس کی بنیاد پر عازمین کو عارضی پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے لیے کئی ماہ انتظار کرنا پڑتا تھا۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے پاسپورٹ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا، گزشتہ ماہ 3 روز میں 28 ہزار سرکاری عازمین کو پاسپورٹ فراہم کیے گئے۔



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *