November 21, 2024
# Tags

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، مزید 641 پوائنٹس کا اضافہ | New News


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کے 100 انڈیکس میں بدھ کو تیزی کا رجحان جاری رہا، 641.51 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.97 فیصد کی مثبت تبدیلی سے گزشتہ کاروباری روز 65,906.28 پوائنٹس کے مقابلے 66,547.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔

گزشتہ روز 12.078 ارب روپے مالیت کے 303,710,027 حصص کے مقابلے میں دن کے دوران مجموعی طور پر 11.884 ارب روپے مالیت کے 354,597,630 حصص کا کاروبار ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ میں تقریباً 346 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 179 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 152 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 15 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

سونے کے نرخ 100 روپے اضافے سے 229500 روپے فی تولہ ہو گئے۔

24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور گزشتہ کاروباری دن 229,400 روپے کی فروخت کے مقابلے میں 229,500 روپے پر فروخت ہوا۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 196,674 روپے سے بڑھ کر 196,760 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 180,284 روپے سے بڑھ کر 180,363 روپے ہو گئی۔

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 2,580 روپے اور 2,211.93 روپے پر مستحکم رہی۔ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 7 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 193 ڈالر سے بڑھ کر 2200 ڈالر ہوگئی۔



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *