November 22, 2024
# Tags

ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی :ایک تعارف

ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی پاکستان کی معیشت میں اہم شراکت دارکےطورپرسامنے آئی۔ٹی سی سی ایل نے کام کاآغاز1980میں کیاجودیکھتےہی دیکھتےملک میں سیمنٹ کی صنعت میں اہم کردارادا کرنے لگی۔

ٹی سی سی ایل پاکستان کی اقتصادی ترقی اورشراکت داری کوبڑھانےمیں اہم کردارادا کررہی ہے۔روزگارکی فراہمی،جی ڈی پی میں اضافہ،غیرملکی زرمبادلہ،ماحول دوست اقدامات،بنیادی ڈھانچے کی ترقی اورمعیشت کو مضبوط بنانے کےلیے کوشاں ہے۔ٹی سی سی ایل ملکی معیشت میں اپناحصہ ڈالنےکیلیے مزیدپرعزم ہے 

روزگار کی فراہمی

ٹی سی سی ایل کاروزگار کی فراہمی میں بھی اہم کرداررہا ہے۔کمپنی پیشہ وارانہ تربیت دےکرلوگوں کوروزگارکےمواقع فراہم کرتی ہے۔کمپنی چھوٹےملازمین سے لیکرانتظامی معاملات تک مختلف شعبوں میں لوگوں کو روزگارکی فراہمی یقینی بناتی ہے۔

ٹی سی سی ایل کا جی ڈی پی میں کردار

سیمنٹ مینوفیکچرنگ میں ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کاایک نمایاں مقام ہے۔کمپنی سیمنٹ سیکٹر سے ملکی پیداوار میں حصہ ڈالتی ہے۔سیمنٹ اور دیگر مصنوعات کو فروخت کرکےحاصل ہونی والی آمدنی پاکستان کی معیشت پرمثبت اثرات پیدا کرتی ہے۔کمپنی کےاقدامات سےمحصولات بڑھتی ہیں اوروسیع تراقتصادی ترقی کوفروغ دیاجاتا ہے

غیر ملکی زرمبادلہ

غیر ملکی زرمبادلہ سے حاصل آمدنی سے بھی ملک کی معیشت پر گہرا اثر پڑتا ہے۔ٹی سی سی ایل کی حکمت عملی غیرملکی زرمبادلہ کوبڑھانےمیں کردارادا کرتی ہے۔ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں سیمنٹ برآمد کرکے ادائیگیوں کے توازن کو مضبوط کیا جاتا ہے۔غیرملکی کرنسی نہ صرف ٹی سی سی ایل کے ریونیوکوبڑھاتی ہے بلکہ پاکستان کی معاشی ترقی کومستحکم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے

ترقیاتی اقدامات

ٹی سی سی ایل کی تیار شدہ مصنوعات کو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کیلئے تعمیرانی مواد کے طور پر کام کرتا ہے۔۔شاہراہیں،ہائی ویز اور بڑے بڑے پلوں کی تعمیر سے لیکر ریائشی اور صنعتی سہولیات تک ٹی سی سی ایل  کی مصنوعات ترقیاتی اقدامات کی بنیاد ہیں۔۔۔اعلیٰ اور معیاری سیمنٹ کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا کر اہم منصوبوں کی تکمیل میں اہم  کردارادا کیا جاتاہے

تکینکی ترقی

جدیدمینوفکچرنگ کےعمل،آلات کی فراہمی،اپ گریڈیشن،تحیقیق اورسرمایہ کاری سےسیمنٹ کی صنعت میں ٹی سی سی ایل اپنی برتری برقراررکھےہوئے ہے۔یہ اقدمات نہ صرف کمپنی کی کارکرگی کو بہتر کرتے ہیں بلکہ پاکستان کے صنعتی نظام میں جدت پیدا کرکے ماحولیاتی نظام میں اپناحصہ ڈالتےہیں۔پائیدار ترقی اورماحولیاتی ذمےداریوں میں بھی ٹی سی سی ایل بہترین کرداراداکررہا ہے۔ٹی سی سی ایل کےاقدامات میں ماحول دوست طرزکوفروغ دیکرماحولیاتی خطرات کو بچانابھی شامل ہے۔ٹی سی سی ایل اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ان کے آپریشنز ماحول دوست رہیں

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *