ٹھٹھہ سیمنٹ: ایک تعارف
ٹھٹھہ سیمنٹ كمپنی نے 1982 میں كام كاآغاز كیا۔دن رات محنت اوربہترین منصوبہ بندی کے ساتھ اپنالوہا منوایا۔آج ٹی سی سی ایل ملکی معیشت کوچلانےمیں اہم کرداراداکررہی ہے۔ پاکستان کےجی ڈی پی اور ایکسپورٹ میں اپناحصہ ڈالتی ہے۔بڑی تعداد میں روزگار پیداکرتی ہے لیکن ان تمام معاملات میں ماحول دوست اقدامات کومدنظررکھاجاتاہے۔
ملکی معیشت میں حصہ
پاکستان جومصنوعات سب سےزیادہ ایکسپورٹ کرتا ہے اس میں سیمنٹ بھی شامل ہے۔سیمنٹ انڈسٹری تقریبا 24کروڑآبادی کی ضرورت پوری کرنےکےبعداپنی پروڈکٹ ایکسپورٹ کرتی ہے۔ملک کےلیےزرمبادلہ کےحصول میں ٹھٹھہ سیمنٹ بڑاحصہ ڈالتی ہے۔
ماحول دوست اقدامات
ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی کواس بات کا پوراادراک ہے کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جوماحولیاتی تبدیلیوں سےبراہ راست متاثر ہورہے ہیں۔اسی لیےٹی سی سی ایل نےفرنس تیل کوختم کرکے ملٹی فیول سسٹم میں منتقلی کویقینی بنایاجس سےکاربن کےاخراج کونمایاں حدتک کم کیاجاسکتاہے۔
ٹی سی سی ایل کاویسٹ ہیٹ ریکوری پلانٹ نہ صرف فضلہ کم کرتاہے بلکہ توانائی بھی پیداکرتاہے۔جس سےکاربن فوٹ پرنٹ کو مزیدکم کیاجاتاہے۔
سماجی ذمہ داریاں
ٹھٹھہ سیمنٹ اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بھی غافل نہیں۔نہ صرف ورکرزبلکہ مقامی آبادی کےلیےبھی اقدامات کیےجاتےہیں جس کامقصدمعاشرے کی ترقی ہے۔شہریوں کوفنی تربیت دی جاتی ہے۔بچوں کوتعلیم کےمواقع فراہم کیےجاتے ہیں اورورکرزکومالی اعتبارسےبااختیاربنانےکی کوشش کی جاتی ہے۔ٹی سی سی ایل کےاقدامات خطےمیں اقتصادی ترقی اورسماجی تعلقات کومضبوط بنارہے ہیں۔ جس سےایک بااختیار،خوشحال اورصحت مندمعاشرہ پروان چڑھ رہاہے۔
بہترین نظام
احتساب اورشفافیت کسی بھی ادارےمیں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتےہیں۔ٹی سی سی ایل شفافیت اوراحتساب کی پالیسی پرسختی سے عمل پیرا ہے۔ہرکام کوبہتراندازمیں سرانجام دیاجاتاہے۔مالیاتی نظام سےلےکرسپلائی چین مینجمنٹ تک ٹی سی سی ایل اس بات کویقینی بناتاہےکہ معاملات میں شفافیت کومدنظررکھا جائے۔ٹی سی سی ایل اپنےاسٹیک ہولڈرز،شیئرہولڈرز،ملازمین،صارفین کی شکایات اورخدشات کودورکرنےکیلئےفعال کرداراداکرتی ہےجس سےملازمین کااعتمادبڑھتاہے۔ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈاپنی کارپوریٹ ذمہ داری اصولوں کےمطابق اداکرتی ہےجوانڈسٹری میں ایک مثال ہے۔ٹی سی سی ایل اپنی طویل مدتی عملداری کو یقینی بناکر پاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی میں کرداراداکر رہی ہے۔