وزیراعظم نے سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا | New News
”
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آج ہونے والے اجلاس میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کا آج کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے اور اب یہ 28 مارچ بروز جمعرات کو ہو گا۔ جس میں وفاقی وزراء، اعلیٰ عسکری حکام اور آئی جیز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ اور تحریک کا اعلان
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقے بیشام میں چینی قافلے پر خودکش حملے میں 5 چینی انجینئرز سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ محمد علی گنڈا پور کا کہنا تھا کہ حملہ بظاہر خودکش لگتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں، حملے میں 5 غیر ملکی ہلاک ہوئے، گاڑی اسلام آباد سے کوہستان جارہی تھی کہ راستے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
“