September 20, 2024
# Tags

پاکستان کو امریکی پابندیوں کی زد میں آنے کا خطرہ ہے، میتھیو ملر | New News


واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے پاکستان کے امریکی پابندیوں کی زد میں آنے کا خطرہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جانی نقصان پر دکھ ہے اور کسی بھی ملک کو دہشت گردی کی کارروائیوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے سے گریز کرے جب کہ امریکا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حق میں نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا، جہاز ٹکرانے سے پل تباہ، متعدد گاڑیاں دریا میں گر گئیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے پاکستان کو امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

امریکہ نے پاکستان میں چینی انجینئرز پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *