November 21, 2024
# Tags

سینیٹر طلحہ محمود نے جے یو آئی سے علیحدگی اختیار کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی | New News


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر طلحہ محمود نے مولانا فضل الرحمان سے علیحدگی اختیار کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔

پیپلز پارٹی کے نیئر بخاری، فیصل کریم کنڈی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلحہ محمود نے کہا کہ ایک ہفتہ قبل میری صدر آصف زرداری سے ملاقات ہوئی تھی جس میں مجھے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی۔

مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو حکومت نہیں چلے گی، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کرتا ہوں، میں نے 2006 میں ایم این اے کے لیے جمعیت علمائے اسلام کا ٹکٹ لیا، آج تک میں جمعیت علمائے اسلام کے علاوہ کسی جماعت میں نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال سب کے سامنے ہے، سب جانتے ہیں کہ پاکستان کن مسائل سے گزر رہا ہے، پاکستان کو مسائل سے نکالنے کے لیے ہمیں اپنے حصے کا کام کرنا ہوگا۔ موجودہ حالات میں پیپلز پارٹی سے بہتر کوئی جماعت نہیں۔

سینیٹ ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی نے 4، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے ایک ایک نشست جیتی۔

اس موقع پر نیئر بخاری نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی کی جانب سے طلحہ محمود کو خوش آمدید کہتے ہیں، طلحہ محمود نے پیپلز پارٹی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

نیئر بخاری نے مزید کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی، گورنر خیبرپختونخوا صحیح شخص کا انتخاب کریں گے۔

تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی جویریہ ظفر کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی آئینی کردار ادا کریں، تحریک انصاف کے منتخب نمائندے پارٹی سے ناراض ہیں۔



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *