September 20, 2024
# Tags

موجودہ سلیکشن کمیٹی ختم، پی سی بی نے نیا چیف سلیکٹر ڈھونڈ لیا۔ | New News


پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے موجودہ سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا ہے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ نئی سلیکشن کمیٹی قومی کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے میرٹ پر آزادانہ فیصلے کرے گی جو سب کے لیے کھلے ہوں گے۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریار خان انتقال کرگئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق کرکٹر وہاب ریاض کمیٹی میں چیف سلیکٹر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ سلیکشن کمیٹی کے دیگر ارکان میں توصیف احمد، وجاہت اللہ واسطی اور وسیم حیدر شامل تھے۔

اس کے علاوہ سابق کرکٹر کامران اکمل، راؤ افتخار انجم بطور مشیر سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ویاب ریاض کو دورہ آسٹریلیا سے قبل قومی مینز سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کیا گیا تھا۔



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *