September 20, 2024
# Tags

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کی خواہش کا اظہار | New News


اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ وانگ یی کی طرف سے عہدہ سنبھالنے پر انہیں لکھے گئے خط کو سراہتے ہوئے وزیر خارجہ نے ہمہ موسمی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کو اپ گریڈ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں فریقوں نے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے CPEC کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *