دعا ہے کہ فیصل واوڈا ایم کیو ایم میں شامل ہوں، سب پارٹی کا فیصلہ قبول کریں گے، رؤف صدیقی | New News
”
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا کے لیے دعاگو ہوں کہ وہ ایم کیو ایم کا حصہ بن جائیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے 8 امیدوار کھڑے کیے ہیں، پارٹی ان سب کو قبول کرے گی۔ فیصل واوڈا کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کرے گی۔
رؤف صدیقی نے کہا کہ ہم نے ماضی میں فیصل واوڈا کو ایم کیو ایم میں شامل ہونے کا کہا تھا۔ غریبوں کی بات کرنے والی بڑی پارٹیوں کے لوگ ہمارے پاس آئیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اپنی مدت پوری نہیں کریں گے، فیصل واوڈا
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ایم کیو ایم میں شمولیت کے حوالے سے کہا کہ اس وقت ملک میں آزادی کا موسم چل رہا ہے۔ اس لیے میں اب بھی آزاد امیدوار ہوں۔
اس دوران صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے آپ کی وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان میں اختلافات پیدا ہوئے ہیں جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ میں جہاں جاتا ہوں وہاں مسائل پیدا ہوتے ہیں۔
“