September 20, 2024
# Tags

ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک لانے کا فیصلہ | New News


صوبائی وزرائے صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک جلد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

بائیو میٹرک کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ اور سٹیک ہولڈرز سے پلان تیار کر لیا گیا۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے تمام ہسپتالوں میں بائیو میٹرک حاضری نافذ کی جائے گی، اس کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی پروفیسرز کی بائیو میٹرک حاضری کا نفاذ ضروری ہو گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرائمری ہیلتھ کے تحت آنے والے تمام ہسپتالوں کی بھی اسی ماڈل کے تحت ری ویمپنگ کی جائے گی، ری ویمپنگ کا کام بھی رواں سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *