آئی ایم ایف کی شرائط، حکومت کا نان فائلرز پر پراپرٹی ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ | New News
”
حکومت پاکستان کا رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرط پر نان فائلرز پر پراپرٹی ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ۔
حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف کو ریئل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کو رجسٹر کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ حکومت نے نان فائلرز کے لیے جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز بھی دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے جائیداد کی خریداری کے لیے نقد رقم کے بجائے بینک ٹرانسفر کا مشورہ دیا ہے۔
آئی ایم ایف وزارت خزانہ کے اہداف پورے کرنے کے دعووں سے ناخوش
واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات کے تیسرے روز حکومت نے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے متعلق اہم اقدامات شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئی ایم ایف کو تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکس کا اطلاق وفاق اور صوبوں کے درمیان ہم آہنگی سے کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پراپرٹی ایجنٹس کی رجسٹریشن، فائلوں کی خرید و فروخت پر بھی ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔
“