September 20, 2024
# Tags

خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا ہوگا، آرمی چیف | New News


آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کے درمیان ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں، جنرل عاصم منیر نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنا ہوگا۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک گفتگو

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ مضبوط دفاعی، سفارتی اور اقتصادی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی، انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور تربیتی تبادلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر بحرینی کمانڈر نے انسداد دہشت گردی میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے بھی پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت اور لگن کا اعتراف کیا۔



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *