September 20, 2024
# Tags

سری لنکا کے سابق کپتان لاہیرو تھیریمانے کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا | New News


سری لنکا کے سابق کپتان لاہیرو تھیریمانے خوفناک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوگئے، ڈاکٹروں نے حالت خطرے سے باہر قرار دے دی۔

کھیلوں سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کے مطابق یہ واقعہ سری لنکا کے شمالی علاقے میں واقع مرکزی شہر انورادھا پورہ کے قریب پیش آیا۔ سابق کپتان کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ضروری ٹیسٹ اور طبی امداد کے بعد ڈاکٹروں نے تھرامانے کی حالت خطرے سے باہر قرار دے دی۔ تاہم ان کے زخموں کی نوعیت کے حوالے سے کوئی حتمی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

سری لنکا میں 2025 میں عام انتخابات کا اعلان

پولیس کے مطابق ٹریفک حادثے میں ایک اور مسافر زخمی بھی ہوا جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ عینی شاہدین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لاہیرو تھیریمانے کی گاڑی کو حادثہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار گاڑی سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

دوسری جانب اہل خانہ نے کہا ہے کہ تھریمانے مذہبی یاترا پر جا رہے تھے۔ خوش قسمتی سے وہ گاڑی میں اکیلا ہی سفر کر رہا تھا۔

واضح رہے کہ 2010 میں اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد لاہیرو تھریمانے نے 44 ٹیسٹ، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔ وہ تین T20 ورلڈ کپ میگا ایونٹس کا بھی حصہ تھے، جن میں 2014 میں سری لنکا کی جیت بھی شامل تھی۔



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *