ہم ایٹمی جنگ کے لیے تیار ہیں، روسی صدر کی مغربی ممالک کو دھمکی | New News
”
ماسکو: روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے مغربی ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایٹمی جنگ کے لیے تیار ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے اور اگر امریکا نے یوکرین میں فوج بھیجی تو موجودہ صورتحال کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جوہری جنگ کے منظر نامے میں “جلد بازی” کی ضرورت نہیں تھی اور انہوں نے یوکرین میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی ضرورت نہیں دیکھی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدارتی انتخاب، ایک بار پھر جو بائیڈن کا ٹرمپ سے مقابلہ
ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ فوجی اور تکنیکی نقطہ نظر سے ہم جوہری جنگ کے لیے تیار ہیں۔ امریکہ کا خیال ہے کہ اگر وہ روسی سرزمین یا یوکرین میں امریکی فوجیوں کو تعینات کرتا ہے تو روس اس اقدام کو محض مداخلت کے طور پر دیکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ میں کافی ماہرین موجود ہیں جو روس امریکہ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہیں اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ ہم جوہری تنازع کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن ہم اس کے لیے تیار ہیں۔
واضح رہے کہ روس میں صدارتی انتخابات 15 مارچ سے شروع ہوں گے اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن آئندہ 6 سال کے لیے صدر منتخب ہوں گے۔
“