November 22, 2024
# Tags

ڈالر سستا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ مستحکم رہی | New News


ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر میں مزید اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں استحکام رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں مزید 14 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 278 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔

گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 279 روپے 4 پیسے پر بند ہوئی۔

ہفتہ وار بنیادوں پر امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 128 پوائنٹس کے اضافے سے 65 ہزار 922 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *