November 24, 2024
# Tags

قوم بھارت سے تجارت قبول نہیں کرتی، سراج الحق | New News


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کا قاتل ہے اور قوم اس سے تجارت قبول نہیں کرتی۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ایک بیان میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک بھارت کے ساتھ تجارت کے حق میں نہیں اور وزیر خارجہ کے بھارت کے ساتھ تجارت کرنے کے بیان کی مذمت کی۔ وزیر خارجہ ہو سکے تو اسرائیل کے ساتھ بھی تجارتی تعلقات قائم کریں۔

یہ بھی پڑھیں: گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے کا وقت گزر گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اور وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطے کے ممالک کے ساتھ تجارت سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے۔



Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *